ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار اور تاریخی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ چار روزہ اس عظیم الشان عالمی نمائش کو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی اسٹریٹجک معاونت حاصل رہی، جس نے پاکستان کی کنزیومر ٹریڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار اور تاریخی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ چار روزہ اس عظیم الشان عالمی نمائش کو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی اسٹریٹجک معاونت حاصل رہی، جس نے پاکستان کی کنزیومر ٹریڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت اختیار کی۔نمائش میں 52,000 سے زائد کاروباری و عوامی وزیٹرز نے شرکت کی، جن میں امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور کارپوریٹ خریدار شامل تھے۔ شرکاء کی بھرپور شرکت پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔چار روزہ نمائش کے دوران 123 ملین امریکی ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے پائے، جو ایونٹ کی نمایاں کامیابی اور عالمی سطح پر پاکستان کے کاروباری امکانات کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں۔

نمائش کے دوران انڈونیشین پویلین میں 11 ممتاز کمپنیوں نے کامیابی سے شرکت کی، جس سے پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ ملا۔ اسی طرح چائنیز پویلین میں بڑے پیمانے پر بی ٹو بی ملاقاتوں کے ذریعے دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایونٹ میں شریک 600 سے زائد کمپنیوں نے مضبوط بزنس لیڈز، براہِ راست آرڈرز اور اعلیٰ معیار کی بی ٹو بی نیٹ ورکنگ کو نمائش کی نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ای کامرس گیٹ وے پاکستان، مسٹر محمد عزیر نظام نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر (آئی سی پی ایف) کی ریکارڈ کامیابی—جس میں 123 ملین ڈالر کے تجارتی معاہدے اور 52 ہزار سے زائد وزیٹرز کی شرکت شامل ہے—پاکستان کی عالمی کنزیومر مارکیٹ میں مضبوط اور مستحکم پوزیشن کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر کی شاندار کامیابی نے عالمی معیار کی تجارتی نمائشوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے، جو مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ محمد عزیر نظام کے مطابق نمائش میں شریک ملکی و غیر ملکی شرکاء نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث پاکستان پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا اعتراف کیا، جبکہ شرکاء نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں کو بھرپور سراہا۔