پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ا یکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ابتدائی کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 170,889 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث مجموعی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ مقامی سرمایہ …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ا یکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ابتدائی کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 170,889 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث مجموعی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔

مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا جس نے مارکیٹ کو مزید سہارا فراہم کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,289 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 169,864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری، مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت پیش رفت نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔

اس کے علاوہ روپے کی قدر میں استحکام اور کاروباری ماحول میں بہتری بھی سٹاک مارکیٹ کی تیزی کا اہم سبب قرار دی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ معاشی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں مزید استحکام اور تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔