اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 313.2ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے …
جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پانچ ماہ کے دوران 9.7فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 313.2ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.7فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 285.4ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔نومبرمیں جرمنی سے ترسیلا ت زر کا حجم 60.5ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 62.5ملین ڈالر اور گزشتہ سال نومبر میں 52.9ملین ڈالر تھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کاحجم 16.14 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.76ارب ڈالرکے مقابلے میں 9.3فیصد زیادہ ہے۔








