پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،100 انڈیکس 898 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 639 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 898 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 639 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی ثابت ہوا ہے جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں اب تک تقریباً 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے کی بیشتر …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 898 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 639 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی ثابت ہوا ہے جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں اب تک تقریباً 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے کی بیشتر سٹاک منڈیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مثبت پالیسی اقدامات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔