سکھر میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 دسمبر تک طلب

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سکھر میں 14 فروری سے 15 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیکنڈ سکھر ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سیمینار‘‘ میں شرکت کے لئے 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش سکھر میں 14 فروری سے 15 فروری تک جاری رہے گی جس میں …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سکھر میں 14 فروری سے 15 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیکنڈ سکھر ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سیمینار‘‘ میں شرکت کے لئے 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش سکھر میں 14 فروری سے 15 فروری تک جاری رہے گی جس میں کھجوریں ، چاول ،اچار، تازہ پھل ، سبزیاں ،تیل ، گھی ، ڈیری مصنوعات ، جپسم ، ماربل، ٹریکٹر ، کھاد ، سٹیل اور لوہے کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔