سونے کی قیمت 2,700 روپے اضافے کے ساتھ 453562 روپے فی تولہ ہو گئی

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 53 ہزار 5 سو 62 روپے فی تولہ ہو گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 53 ہزار 5 سو 62 روپے فی تولہ ہو گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,315 روپے اضافے کے بعد 386,541 روپے سے بڑھ کر 388,856 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 354,342 روپے سے بڑھ کر 356,464 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 290 روپے اضافے کے بعد 6,822اور دس گرام چاندی کی قیمت 248 روپے اضافے کے بعد 5,848 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,385 ڈالر سے بڑھ کر 4,312 ڈالر ہو گئی۔