اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 133.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170313.85 پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ میں 1068.51 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 51.98 ارب روپے تھی۔ مارکیٹ میں 560 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 255 کی قیمتوں میں کمی اور …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 133.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170313.85 پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ میں 1068.51 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 51.98 ارب روپے تھی۔ مارکیٹ میں 560 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 255 کی قیمتوں میں کمی اور 127 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 22.42 پوائنٹس اضافہ کے بعد 51854.05 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1853.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد 242259.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.53 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز بینک آف پنجاب کے 90619311 حصص، حیسکول کے 83921872 حصص اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے 53150686 حصص کا لین دین ہوا۔ اتفاق آئرن انڈسٹریز، صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ اور ٹی پی ایل ٹی ٹریکر لمیٹڈ سرفہرست ایڈانسر کمپنیاں رہیں۔








