راولپنڈی۔ 17 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدر عثمان شوکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد کی نئی ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ کو معطل کرنے کے ایف بی آر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو معطل کرنا اطمینان بخش ہے ۔صدر آر …
جائیداد ویلیوایشن نوٹیفکیشن کی معطلی خوش آئند ہے ، آر سی سی آئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 17 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدر عثمان شوکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد کی نئی ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ کو معطل کرنے کے ایف بی آر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو معطل کرنا اطمینان بخش ہے ۔صدر آر سی سی آئی نے زور دیا کہ ٹیکس، جائیداد اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسی فیصلے مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے جانے چاہئیں کیونکہ اچانک اور یکطرفہ اقدامات کاروباری اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔








