سانحہ آرمی پبلک سکول پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ طلبہ کا بے رحمانہ قتل عام کیا، صدر چیمبر

فیصل آباد۔ 17 دسمبر (اے پی پی):سانحہ آرمی پبلک سکول پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب خونی درندوں کے روپ میں دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم اور بے گناہ طلبہ کا بے رحمانہ قتل عام کیا۔یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر فاروق یوسف شیخ نے سانحہ 16دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی جانے …

فیصل آباد۔ 17 دسمبر (اے پی پی):سانحہ آرمی پبلک سکول پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب خونی درندوں کے روپ میں دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم اور بے گناہ طلبہ کا بے رحمانہ قتل عام کیا۔یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر فاروق یوسف شیخ نے سانحہ 16دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اِن بچوں کی قربانیوں نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجان کر دیا تھا مگر اب بھی دہشت گرد اور اُن کے سہولت کار پاکستان میں وقتاً فوقتاً قتل و غارت گری کر رہے ہیں

جن کی بیخ کنی کیلئے پہلے سے بھی زیادہ قومی اتحاد اور پختہ عزم کی ضرورت ہے۔ فاروق یوسف شیخ نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکسو اور یکجان ہیں۔ تاہم دہشت گردوں کے سہولت کار سوشل میڈیا کے ذریعے غلط افواہیں پھیلا کے ہمارے باہمی اتحاد کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عوام اور خاص طور پر بزنس کمیونٹی سوشل میڈیا پر ایسے تمام اکاؤنٹس کا بائیکاٹ کریں جو غیر ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کو نظریاتی، سیاسی اور علاقائی طور پر کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔