اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,800 روپے اضافے کے بعد 388,856 روپے سے بڑھ کر 390,742 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 356,464 روپے سے بڑھ کر 357,919 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 78 روپے اضافے کے بعد 6,900اور دس گرام چاندی کی قیمت 67 روپے اضافے کے بعد 5,915 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,312 ڈالر سے بڑھ کر 4,334 ڈالر ہو گئی۔








