پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 728.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد171232.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 752.95 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 40.41 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 216.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 52340.54 پوائنٹس اور کے ایم آئی …

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 728.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد171232.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 752.95 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 40.41 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 216.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد 52340.54 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 709.89 پوائنٹس کی کمی کے بعد 244313.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.025 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 101075312 حصص،بینک مکرمہ کے 23749896 حصص اور کریسنٹ سٹار انشورنس کے 22959928 حصص کا لین دین ہوا۔ کریسنٹ سٹار انشورنس،سیلے ٹیکسٹائل ملز اورسندھ مضاربہ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔