اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی کے ساتھ ایک تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار862روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 389,970 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 357,919 روپے سے کم ہو کر 357,485 روپے ہوگئی۔ آل …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ، ایک تولہ 4 لاکھ 54 ہزار862روپے کا ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی کے ساتھ ایک تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار862روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 389,970 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 357,919 روپے سے کم ہو کر 357,485 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 52 روپے کمی کے بعد 6,848 اور دس گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کمی کے بعد 5,871 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,334 ڈالر سے کم ہو کر 4,325 ڈالر ہو گئی۔








