صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں موریشس کے ہائی کمشنر مسٹر منسو کیورم بیکس کی ملاقات

لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں موریشس کے ہائی کمشنر مسٹر منسو کیورم بیکس نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت،معاشی تعاون اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر انڈسٹری،زراعت،سیاحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن،ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔عوامی سطح پر روابط بڑھانے،ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور تجارتی …

لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں موریشس کے ہائی کمشنر مسٹر منسو کیورم بیکس نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت،معاشی تعاون اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر انڈسٹری،زراعت،سیاحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن،ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔عوامی سطح پر روابط بڑھانے،ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔پنجاب اور موریشس کے مابین تجارتی،صنعتی اور معاشی تعاون بڑھانے کیلئے جلد معاہدے ہوں گے۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حاصل خصوصی مراعات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں اس وقت سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے،موریشس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا گیا ہے،گارمنٹ سٹی میں غیرملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکنالوجی منتقل ہو رہی ہے،مقامی سرمایہ کار بھی یہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگا رہے ہیں،پنجاب حکومت نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔انڈسٹری کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کیلئے جاب پورٹل بنایا گیا ہے،مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے فالو اپ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،عالمی مارکیٹ اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر فوکس ہے۔

مقامی انڈسٹری کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کے ساتھ قانونی طریقے سے ہنرمند افرادی قوت بیرون ممالک بھجوانے کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ہائی کمشنرموریشس مسٹر منسو کیورم بیکس نے کہاکہ موریشس اور پاکستان کے مابین بہترین سفارتی تعلقات موجود ہیں تاہم دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔پنجاب میں ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے بلاسود قرضوں کا شاندار پروگرام جاری ہے،پنجاب کی ہینڈی کرافٹس بھی شاندار ہیں، ان شعبوں میں پنجاب کی مہارت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

مسٹر منسو کوریم بیکس نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔بعد ازاں موریشس کے سفیر نے پیسک ہاوس میں ہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ کیا اور دستکاریوں کا مشاہدہ کیا۔موریشس کے سفیر نے ہینڈی کرافٹس میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔موریشس کے اعزازی قونصل جنرل قاضی شاہد سیٹھی،ایم ڈی پیسک سائرہ عمر،ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

مزید خبریں