ملاوٹ میں ملوث عناصر کو سخت وعبرتناک سزائیں دینے کی ضرورت ہے،شاہد عمران

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے خوراک میں ملاوٹ میں ملوث عناصر کو سخت اور عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین مسئلہ عوامی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں شاہد عمران نے کہا کہ خوراک میں …

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے خوراک میں ملاوٹ میں ملوث عناصر کو سخت اور عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین مسئلہ عوامی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں شاہد عمران نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ نہ صرف لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بری طرح مجروح کرتی ہے۔

اس سے غذائی صنعت کو نقصان پہنچتا اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نرم قوانین اور کمزور عملدرآمد کے باعث ملاوٹ کرنے والے عناصر بے خوف ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ غیر قانونی جرم تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ صوبائی فوڈ اتھارٹیز کو مزید بااختیار بنایا جائے اور ان کے قانونی اختیارات، تکنیکی صلاحیت اور افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے تاکہ خوراک کے معیار کی موثر نگرانی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ محفوظ، صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی ایک اجتماعی قومی ذمہ داری ہے، اسے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔