سونے کی قیمت میں 6,200 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,315 روپے اضافے کے بعد 391,085 روپے سے بڑھ کر 396,400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 358,507 روپے سے بڑھ کر 363,379 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 218 روپے اضافے کے بعد 7,205 اور دس گرام چاندی کی قیمت 187 روپے اضافے کے بعد 6,177 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,338 ڈالر سے بڑھ کر 4,400 ڈالر ہو گئی۔