اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں امریکا پاکستانی برآمدات کے حوالے سے پہلے نمبرپررہاہے اوراس مدت میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.639ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.514ارب ڈالرکے مقابلےمیں 4.97فیصدزیادہ ہے۔جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین پاکستانی برآمدات …
امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست رہے،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں امریکا پاکستانی برآمدات کے حوالے سے پہلے نمبرپررہاہے اوراس مدت میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.639ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.514ارب ڈالرکے مقابلےمیں 4.97فیصدزیادہ ہے۔جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے دوسرابڑاملک رہا، چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم 982.98ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.055ارب ڈالرکے مقابلے میں 6.84فیصدکم ہے۔
مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو904.90ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 934.55ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مدت میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 833.36ملین ڈالراورجرمنی کو716.065ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو935.94ملین ڈالراورجرمنی کوبرآمدات سے ملک کو708.93ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔








