اٹلی میں شیڈول سرمائی اولمپکس میں سکیورٹی کے لئے امریکی آئی سی ای ایجنٹس کی معاونت

روم۔27جنوری (اے پی پی):امریکی ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای )کے ایجنٹس آئندہ ماہ اٹلی میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران امریکی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گے۔ ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ معاونت خطرات کی جانچ اور بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔آئی سی ای کے مطابق، اس کا شعبہ ہوم لینڈ …

روم۔27جنوری (اے پی پی):امریکی ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای )کے ایجنٹس آئندہ ماہ اٹلی میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران امریکی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گے۔ ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ معاونت خطرات کی جانچ اور بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔آئی سی ای کے مطابق، اس کا شعبہ ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس اور میزبان ملک کے ساتھ مل کر کام کرے گا، تاہم تمام سکیورٹی آپریشنز اطالوی حکام کے اختیار میں ہی رہیں گے۔

ادارے نے واضح کیا کہ آئی سی ای بیرونِ ملک امیگریشن انفورسمنٹ کی کارروائیاں انجام نہیں دیتا۔6 سے 22 فروری تک منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں آئی سی ای ایجنٹس کی ممکنہ موجودگی نے اٹلی میں خاصی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر امریکا میں امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد۔ اطالوی حکام نے ابتدا میں آئی سی ای کی موجودگی کی تردید کی اور بعد ازاں اس کردار کو محدود ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹس صرف امریکی وفد کی سکیورٹی میں مدد کریں گے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو 6 فروری کو میلان میں افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ لومبارڈی ریجن کے صدر اتیلیو فونٹانا نے کہا کہ آئی سی ای ایجنٹس کا کردار محض دفاعی نوعیت کا ہوگا اور ان کی ذمہ داری ان اعلیٰ امریکی شخصیات کی نگرانی تک محدود رہے گی۔ تاہم بعد میں ان کے دفتر نے وضاحت جاری کی کہ انہیں ایجنٹس کی موجودگی کے بارے میں کوئی حتمی معلومات حاصل نہیں تھیں اور وہ ایک فرضی سوال کا جواب دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ہزاروں آئی سی ای ایجنٹس کو امریکا کے مختلف شہروں میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جن کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ حالیہ دنوں منیاپولس میں 2 امریکی شہریوں کی ہلاکت نے بھی شدید عوامی غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

 

مزید خبریں