چین کے صدر شی جن پنگ نے لوئیس آربر کو کینیڈا کی 31ویں گورنر جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے مابین تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہیں
چین اور کینیڈا کے تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہیں، چینی صدر
بیجنگ۔9جون (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے لوئیس آربر کو کینیڈا کی 31ویں گورنر جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے مابین تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو لوئیس آربر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور کینیڈا کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین۔کینیڈا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور گورنر جنرل آربر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ باہمی احترام، باہمی فائدے، مشترکہ کامیابی اور اختلافات کے باوجود مشترکہ مقصد تلاش کرنے کے جذبے کے تحت چین-کینیڈا کے نئے اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار راستے پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔









