حفاظتی اقدامات ، دریائے سوات ، تفریحی و حساس مقامات پر واٹر پوائنٹس قائم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی نگرانی میں ریسکیو 1122سوات کی جانب سے دریائے سوات ، تفریحی و حساس مقامات پر واٹر پوائنٹس قائم کر دیئے گئے۔

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی نگرانی میں ریسکیو 1122سوات کی جانب سے دریائے سوات ، تفریحی و حساس مقامات پر واٹر پوائنٹس قائم کر دیئے گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122سوات کے مطابق ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے اور دریائے سوات اور تفریحی و حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف مقامات پر واٹر پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں چوبیس گھنٹے تربیت یافتہ ریسکیو سٹاف تعینات ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔ سوات کے مختلف مقامات بحرین، خوازہ خیلہ، چارباغ، فضاگٹ بائی پاس، کبل اور بریکوٹ کے مقامات پرواٹر پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں مسلسل نگرانی میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دریا کے قریب احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

مزید خبریں