چارسدہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا
چارسدہ میں 6 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مصور خان نے کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ماجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم 55 ہزار روپے برآمد کر لی ۔اسی طرح ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی عرفان خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوران شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 775 گرام افیون اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لیا۔دریں اثنا ، ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام اویس خان نے کارروائی کرتے ہوئے4ملزمان کو گرفتار کر کے 4 عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








