ضلع باجوڑ کے علاقہ صدیق آباد پھاٹک بازار کی دکانوں میں لگی آگ پرریسکیو 1122نے قابو پا لیا۔
باجوڑ، ریسکیو 1122 نےدکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا

مزید خبریں
پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):ضلع باجوڑ کے علاقہ صدیق آباد پھاٹک بازار کی دکانوں میں لگی آگ پرریسکیو 1122نے قابو پا لیا۔ترجمان ریسکیو 1122باجوڑ کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تین سٹیل فیکسرز دکانوں میں لگی تھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائیر فائٹرز ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔








