کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بینک بوتھ کا افتتاح کر دیا۔
چیچہ وطنی، ڈویژنل کمشنر نے ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بینک بوتھ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 09 جون (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بینک بوتھ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ بینک بوتھ کے قیام سے طلبہ و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی میں آسانی میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو جدید اور آسان سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینک بوتھ پر تعینات عملہ طلبہ و طالبات سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔بعدازاں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ون ونڈو آپریشن سیل، فسیلیٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت نے طلبہ و طالبات کو فراہم سہولیات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آفس میں بینک بوتھ اور دیگر سہولیات مقررہ اوقات میں فعال رکھی جائیں








