اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زیبر ہندل نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مختلف کلینکس کا معائنہ کیا۔
ایبٹ آباد،اسسٹنٹ کمشنر کا عطائی ڈاکٹروں و غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مختلف کلینکس کا معائنہ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 09 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زیبر ہندل نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مختلف کلینکس کا معائنہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے معائنے کے دوران معالجین کی رجسٹریشن، پیشہ ورانہ اہلیت اور ادویات کے ذخیرے کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ صحت عامہ کے قوانین اور متعلقہ ضوابط پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران زائد المیعاد ادویات موجود پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر موقع پر ضبط کیا گیا اور متعلقہ قوانین کے تحت ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خاتمے، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کئے جائیں گے۔








