پتوکی ، دو رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جانبحق ،تین افراد زخمی، ریسکیو ذرائع

پتوکی کوٹرادھاکشن روڈ گھمن کے گاؤں کے قریب ٹریفک حادثہ سپیڈ بریکر کراس کرتے 2 رکشے آمنے سامنے سے ٹکرا گئے،

پتوکی ۔ 09 جون (اے پی پی):پتوکی کوٹرادھاکشن روڈ گھمن کے گاؤں کے قریب ٹریفک حادثہ سپیڈ بریکر کراس کرتے 2 رکشے آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیساتھ اور ڈیڈباڈی کو ضروری کاروائی کے لئے ریڈکریسینٹ دینہ ناتھ منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق نوجوان کی شناخت 19سالہ عثمان کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 36سالہ رضوان 30سالہ جاوید اور 45سالہ فرمان شامل ہیں۔