بھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن، پرنسپل غلام حسین، رانا محمد اشرف اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی

بھکر۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن، پرنسپل غلام حسین، رانا محمد اشرف اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کی انرولمنٹ میں اضافے،والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے، سٹاف کی تنخواہوں، جاری تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے سمیت مختلف انتظامی و تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔