لاہور بادامی باغ بس اڈا پر اشیائے خوردونوش کی دکانیں بند کرانے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری کودس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بادامی باغ بس اڈا پر اشیائے خوردونوش کی دکانیں رات کے وقت بند کرانے کے خلاف دائر درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے دس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

لاہور۔9جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بادامی باغ بس اڈا پر اشیائے خوردونوش کی دکانیں رات کے وقت بند کرانے کے خلاف دائر درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے دس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے ظفر اقبال سمیت 20 دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عظیم اکرم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاک ڈاون نوٹیفکیشن کے تحت بادامی باغ بس اڈا پر رات کے وقت دکانیں بند کروا دی جاتی ہیں، حالانکہ نان اے سی بسوں کے ذریعے مسافر رات بھر سفر کرتے ہیں اور انہیں اشیائے خوردونوش کی ضرورت رہتی ہے۔ استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو رات کے وقت دکانیں بند کرانے سے روکا جائے، تاہم عدالت نے معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے درخواست پر دس روز کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

مزید خبریں