لاہور میں جاری سی اے ریڈ بال کیمپ میں بیٹرز کے لیے ون آن ون کوچنگ سیشنز کا انعقاد

لاہور میں جاری سی اے ریڈ بال کیمپ میں بیٹرز کے لیے ون آن ون کوچنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جہاں ریڈ بال کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی ملاقاتوں میں بیٹنگ سے متعلق مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

لاہور۔9جون (اے پی پی):لاہور میں جاری سی اے ریڈ بال کیمپ میں بیٹرز کے لیے ون آن ون کوچنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جہاں ریڈ بال کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی ملاقاتوں میں بیٹنگ سے متعلق مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کوچز نے بیٹرز کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے موثر طریقوں سے آگاہ کیا اور ان کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ ترجما ن پی سی بی کےمطابق کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور کرکٹ مہارتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے بہتر انداز میں تیار کرنا ہے۔

مزید خبریں