ٹنڈومحمدخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی
ٹنڈو محمدخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

مزید خبریں
ٹنڈومحمدخان ۔ 09 جون (اے پی پی):ٹنڈو محمد خان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، ایس ایس پی ٹنڈو محمدخان کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے،
شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بروقت کارروائی کے دوران ایک ایکٹو موٹر سائیکل چور سکندر ولد محمد ہاشم بروہی رہائشی تالپر کالونی ٹنڈومحمدخان کو گرفتار کرکے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کچی شراب کی بھٹی پر کاروائی کے دوران جیمل کوہلی اور رمیش کوہلی کو گرفتار کرکے 110 لیٹرز سے زائد کچی شراب برآمد کرتے ہوئے شراب کی بھٹی مسمار کردی، مزکورہ ٹیم. نے ایک اور کاروائی کے دوران ایک کچی شراب سپلائر میر حسن سٹھیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی،
مزکورہ ٹیم نے مزید ایک اور کاروائی کے دوران ایک مین پوڑی سپلائر یامین لاکھو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5سو عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مین پوڑی سپلائر رضوان گاہو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 530 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں ،مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران ایک کچی شراب سپلائر فہیم قمبرانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، مویا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ایک کچی شراب فروش حاکم علی جونیجو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی تھانہ ملاکاتیار کے مقدمہ الزام نمبر 95/2026 زیر دفعہ 365B، 35 ت پ میں مطلوب مفرور ملزم غلام مصطفیٰ گھامرو کو گرفتار کرکے جیل روانہ کردیا،
تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہور احمد نوناری اور انچارج سی آئی اے ٹنڈومحمدخان سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکرو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر شاہ کریم ، ٹنڈومحمدخان روڈ نزد گاجا موری کے قریب بیڈ فورڈ ٹرک نمبر JW-3329 ٹ٥ک سے لاکھوں روپے مالیت کے 50 عدد کٹے مین پوڑی گٹکا خام مال (چورا)، 4 عدد کٹے مین پوڑی پیکنگ ریپر، ایک کٹا تمباکو اور 2000 عدد تیار شدہ مین پوڑیاں برآمد کرکے بیڈ فورڈ ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ٹرک میں سوار مین پوڑی گٹکا خام مال سپلائی کے 3 ملزمان ذولفقار چانڈیو ولد صدیق ،خدابخش چانڈیو ولد قاسم ، دلبر چانڈیو ولد امیر بخش جو کہ میرپورخاص کے علاقے نئون کوٹ کے رہائشی ہیں گرفتار کرلیا،ملزمان سے مزید تفتیشی عمل جاری ہے، ہے، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔








