ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی،ٹرانسفامر چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی،ٹرانسفامر چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار،ملزمان سے ٹرانسفارمر کوئل،وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

ہری پور۔ 09 جون (اے پی پی):ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی،ٹرانسفامر چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار،ملزمان سے ٹرانسفارمر کوئل،وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے واضح احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ خانپور کی حدود مدینہ ٹاؤن خانپور سے رات کی تاریکی میں ٹرانسفارمر چوری کا واقع پیش آیا ۔نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ خانپور میں زیر دفعہ 462Mپی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزمان امیر شاہ ولد منظور شاہ ،شفاقت ولد عبادت شاہ ساکنان مکھنیال اور یاسر ولد مطلوب حسین شاہ سکنہ بری امام اسلام آباد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے ٹرانسفارمر کوئل اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے

مزید خبریں