حکومتی اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں ،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ریونیو کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں ریونیو وصولیوں، سرکاری اہداف کے حصول اور مختلف ریونیو شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

چنیوٹ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ریونیو کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں ریونیو وصولیوں، سرکاری اہداف کے حصول اور مختلف ریونیو شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد احمر نے مختلف ریونیو مدات میں حاصل کیے گئے ضلع کے اہداف، وصولیوں کی صورتحال اور جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے ریونیو وصولیوں کے عمل کو مزید مؤثر بنانے، مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے اور زیر التواء معاملات کو جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور ریونیو سے متعلق امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ ریونیو افسران نے بھی شرکت کی

مزید خبریں