تمام سرکاری ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذولفقار احمد نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہے۔

چشتیاں ، 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذولفقار احمد نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کے معاینہ کے موقع پر مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او بہاولنگرمحمد عمران نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

جلوس و مجالس مقررہ اوقات میں روایت و اجازت کے مطابق منعقد ہوں گے اورواک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ تمام حساس مجالس و جلوسوں کیلئے مختلف سطحوں پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین عزاداران کیلئے خصوصی طور پر خواتین پولیس اہلکار تعینات ہوں گی تاکہ فول پروف سکیورٹی کے ساتھ انہیں محفوظ ماحول بھی فراہم کیا جاسکے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بہاولنگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر،سکیورٹی اداروں کے افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، روشنی، پینے کے صاف پانی، صحت اور ہنگامی طبی سہولیات سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں

مزید خبریں