چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 9 سالہ گمشدہ بچہ والدہ سے ملوا دیا ، 9 سالہ عبدالرحمن ولد عبداللہ کو کچھ روز قبل لاری اڈہ سے گمشدہ حالت میں حفاظتی تحویل لیا گیا تھا
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا احسن اقدام، 9 سالہ گمشدہ بچہ والدہ کے حوالے کر دیا

مزید خبریں
ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 9 سالہ گمشدہ بچہ والدہ سے ملوا دیا ، 9 سالہ عبدالرحمن ولد عبداللہ کو کچھ روز قبل لاری اڈہ سے گمشدہ حالت میں حفاظتی تحویل لیا گیا تھا ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاوش سے پنجاب سیف سٹی اور روشنی ہیلپ لائن کے تعاون سے بچے کے والدین کو بستی دورانہ ننگانہ متی تل روڈ ملتان سے تلاش کیا گیا گمشدہ بچے کو اسکی والدہ شمائلہ بی بی کے حوالے کیا گیا ۔ بیورو ترجمان کے مطابق چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوانا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے۔







