محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم گرم ،خشک رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم گرم رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم گرم ،خشک رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔
منگل کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43.2اورکم سے کم31.0سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔
صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب61فیصد اورشام پانچ بجے33فیصدتھا۔ بدھ کے روز طلوع آفتاب صبح05بجکر10منٹ پر اور غروب آفتاب شام07بجکر17 بجے ہوگا۔








