صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے کیونکہ عوامی فلاح و بہبود میں اس شعبے کی بنیادی اہمیت ہے۔ منگل کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف سی
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے، صوبائی وزیر منصوبہ بندی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے کیونکہ عوامی فلاح و بہبود میں اس شعبے کی بنیادی اہمیت ہے۔ منگل کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف سی (سائوتھ)کی جانب سے تربت میں تعمیر کیا گیا جدید اور ریاستی معیار کا ہسپتال ایک قابل تحسین اقدام ہے
جو ضلع کیچ کے عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ اس نوعیت کے منصوبے نہ صرف صحت کی سہولیات کو بہتر بناتے ہیں بلکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے ایسے اقدامات قابل ستائش ہیں اور انہیں ہر سطح پر سراہنے اور مسلسل تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔








