ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس سیالکوٹ رباب سعید نے چوک شہیداں، تحصیل بازار اور مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا
ایس ڈی ای او پیرا فورس سیالکوٹ کا چوک شہیداں، تحصیل بازار اور مین بازار کا تفصیلی دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس سیالکوٹ رباب سعید نے چوک شہیداں، تحصیل بازار اور مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورہ کے دورانِ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنی اشیاء اور سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں اور فٹ پاتھوں و سڑکوں پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ
تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا تمام تاجر مقررہ حدود کی پابندی یقینی بنائیں۔








