وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بلوچستان کے علاقے نال میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے علاقے نال میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے گئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرأت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کی ضمانت ہیں۔ وفاقی وزیر نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہید کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔