وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نآل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نآل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے شہید محمد عباس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔