گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس اور ڈائریکٹر آپریشن ارسلان خان نے ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر خیبرپختونخوا سےپشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈائریکٹر آپریشن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس اور ڈائریکٹر آپریشن ارسلان خان نے ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے وژن کے تحت خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کاانعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبہ بھر کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ کے فروغ کے لئے حبیب بینک سے متعدد منصوبوں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ملاقات میں پی ایس ایل گیارہ کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کے پشاور سے صوبہ بھر میں شاندار استقبال کی افتتاحی تقریب پر بھی مشاورت کی گئی۔








