نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی (25ویں سالگرہ) کے موقع پر وزارتِ خارجہ میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی (25ویں سالگرہ) کے موقع پر وزارتِ خارجہ میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان میں تعینات شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سفرا ء بھی موجود تھے۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم یوریشیا میں امن، سلامتی، اقتصادی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لئے ایک اہم اور مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے اس اہم سنگِ میل پر شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک اور ادارے کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تنظیم مستقبل میں بھی علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔








