صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران سے سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہاشم غلزئی نے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران سے سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران سے سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہاشم غلزئی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر چیف انجینئر اعظم زرکون بھی موجود تھے۔ منگل کو ملاقات کے دوران صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، جاری اور مجوزہ واٹر سپلائی اسکیموں، دیہی و شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس شعبے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکریٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی جاری سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف اضلاع میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پانی کے مسائل کے حل کے لیے محکمہ مثر اقدامات کر رہا ہے۔چیف انجینئر اعظم زرکون نے بھی مختلف منصوبوں کی پیش رفت، تکنیکی امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبے میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مثر اور پائیدار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔








