قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے والوں سے پوری قوت کے ساتھ نمٹا جائے گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ‏اگر کوئی اپنا قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی۔

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ‏اگر کوئی اپنا قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی۔

منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسوقت جب انتخابات قریب ہیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی رائے کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں انکے مقاصد کچھ اور ہیں جس طرح پولیس اور سیکورٹی کے عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی اس سے ایک بات ظاہر ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہتے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی اپنا قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی اور کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔