وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حسن خیل، پشاور میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر ریلوے کا فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حسن خیل، پشاور میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کا فخر ہیں۔ منگل کو اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، قوم اپنے بہادر شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے شہداء کے لواحقین کے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔








