سمبڑیال میں ستھرا پنجاب ایجنسی میں ملازمت کیلئے تقریباً ایک سو سینٹری ورکرز کی ضرورت ہے، خواہش مند افراد11جون جمعرات کو دن 11 بجے کمیٹی آفس سمبڑیال میں اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے منگل کواپنے جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا
سمبڑیال میں ستھرا پنجاب ایجنسی میں تقریباً ایک سو سینٹری ورکرز کی ضرورت ہے،اسسٹنٹ کمشنر

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 09 جون (اے پی پی):سمبڑیال میں ستھرا پنجاب ایجنسی میں ملازمت کیلئے تقریباً ایک سو سینٹری ورکرز کی ضرورت ہے، خواہش مند افراد11جون جمعرات کو دن 11 بجے کمیٹی آفس سمبڑیال میں اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے منگل کواپنے جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سمبڑیال میں ستھرا پنجاب ایجنسی میں تقریباً ایک سو سینٹروی ورکرز کی ضرورت ہے ، جمعرات کو ان ورکرز کی سلیکشن کی جائے گی
ضرورت مند افراد اس میں اپلائی کرسکتے ہیں، سینٹری ورکرز کی بھرتی کیلئے تعلیم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور اس میں عمر کی حد 20 سے 40 سال رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کو 40 ہزار روپے تنخواہ اور راشن کی مد میں 3 ہزار ہر ماہ دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کام کرنے کے اوقات دو شفٹ میں ہوتے ہیں ،ایک صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر2 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک ۔








