بھرتی ٹیسٹ، ایف آئی اے فیصل آباد کی دھوکہ دہی پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی،3 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے اپنے ہی تین اہلکاروں کے خلاف بھرتی کے جاری عمل کے دوران دھوکہ دہی کے الزام میں تین الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
بھرتی ٹیسٹ، ایف آئی اے فیصل آباد کی دھوکہ دہی پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی،3 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 09 جون (اے پی پی):بھرتی ٹیسٹ، ایف آئی اے فیصل آباد کی دھوکہ دہی پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی،3 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے اپنے ہی تین اہلکاروں کے خلاف بھرتی کے جاری عمل کے دوران دھوکہ دہی کے الزام میں تین الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
ملزمان کانسٹیبل خلیل احمد، اے ایس آئی عالم شیر اور ہیڈ کانسٹیبل اعظم کلیم کے خلاف کیخلاف مقدمات نمبر 26/2026، 27/2026 اور 28/2026 زیر دفعہ 420 تعزیرات پاکستان اور سیکشن 5(2) معہ سیکشن 47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔فزیکل ٹیسٹ کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر رننگ ٹریک میں درمیان میں داخل ہو کر کامیاب امیدواروں کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کی اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں کو دھوکہ دیتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ٹیسٹ میں کوالیفائی کرنے کی کوشش کی۔مذکورہ غیر قانونی عمل کے انکشاف پر فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔س معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







