بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطرکے موقع پر10 تا15 مئی بند رہیں گے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان عیدالفطرکے موقع پر10 سے لیکر15 مئی تک بند رہے گا۔بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پرسٹیٹ بینک کی شاخیں اورتمام دفاتر10 سے لیکر15 مئی (پیر سے لیکرہفتہ تک) بندرہیں گے۔تمام شیڈول وکمرشل بینک اورمالیاتی اداروں کے دفاتر بھی تقریباً ایک ہفتہ تک بند رہیں گے۔