خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مارچ کے دوران 5.63 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران مارچ میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مارچ 2019ءمیں اس شعبہ کی برآمدات کا حجم 46 کروڑ 83لاکھ 90ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ مارچ 2018ءمیں 44کروڑ 34لاکھ ڈالر تھا۔نومبر 2018ءکے بعد سے خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم مارچ میں ان کی برآمدات بہتری رہی ہے ۔ تاہم جولائی 2018ءسے مارچ 2019ءتک کے عرصے کے دوران اس شعبہ کی برآمدات 0.50 فیصد کی کمی کے ساتھ 3ارب 94کروڑ 60لاکھ ڈالر رہی ہیں۔