رواں سال چاول کی پیداوار میں 6لاکھ ٹن اضافہ کا امکان

فیصل آباد۔16فروری (اے پی پی):رائس پروڈیوسرز اینڈ گروئرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سال چاول کی پیداوار میں 6لاکھ ٹن اضافہ کا امکان ہے کیونکہ گذشتہ سال بارشی و موسمیاتی نقصانات کے باعث یہ پیداوار 69لاکھ ٹن رہی تھی تاہم اس سال بہترین موسمی حالات، سازگار فضا، دھان کی بروقت کاشت اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استفادہ کے باعث پیداوار کا اندازہ 75لاکھ ٹن لگایا گیا ہے اس طرح جہاں ملکی ضروریات کو کما حقہ پورا کرنے میں مدد ملے گی وہیں اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔انہوں نے بتایاکہ پاکستانی چاول کی مختلف بیرونی ممالک میں فروخت اور عالمی منڈیوں میں برآمداتی اہداف میں اضافہ کیلئے بھی بھر پور اقدامات کو یقینی بنایاجائیگا۔