ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی فروخت میں اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ءمیں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی 35,536 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.13 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی 34,125 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ان میں سوزوکی بولان کے 6,498 یونٹس اورسوزوکی آلٹو کے 29,038 یونٹس کاریں شامل ہیں، سوزوکی مہران کاڈیٹادستیاب نہیں ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورموٹرکاروں کی 31,774 یونٹس پیداوارحاصل ہوئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 37,605 یونٹس کاروں کی پیداوارہوئی تھی۔