برآمدکنندگان یکم جون سے مختلف اشیا ءکی برآمدپر ڈیوٹی ڈرابیک کے کلیمز داخل کرسکتے ہیں، ترجمان ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ ڈیپ فریزرز، ریفریجریٹرز، واشنگ مشین، واٹرڈسپنسر، تمام ریٹنگ کے ٹرانسفارمرز، سوٹ کیسز، ٹرنکس ، سپورٹس بیگز اورگلوز کی برآمدپربرآمدکنندگان یکم جون 2021سے ڈیوٹی ڈرابیک کے کلیمز داخل کرسکتے ہیں۔

بدھ کوایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ”میک ان پاکستان“ اقدام کے ضمن میں ایف بی آرپرعزم ہے، ایف بی آر نے ڈیپ فریزرز، ریفریجریٹرز، واشنگ مشین، واٹرڈسپنسر، تمام ریٹنگ کے ٹرانسفرمرز، سوٹ کیسز، ٹرنکس ، سپورٹس بیگز اورگلوز پرڈیوٹی ڈرابیک کی شرح سے متعلق مختلف نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ان اشیا کی برآمدپربرآمدکنندگان یکم جون 2021سے ڈیوٹی ڈرابیک کا کلیم داخل کرسکتے ہیں۔