حکومت ملک میں آ بی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر محمد جہانزیب خان

محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں آ بی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آبی وسائل سے متعلق “رینی کینال پروجیکٹ (فیز 1)” منصوبے کے لیے 20533.836 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیاگیا ۔

اس منصوبے میں کشمور ، گھوٹکی ، سکھر اور خیرپور اضلاع میں 412،400 ایکڑ رقبے پر کلچرل قابل کمانڈ ایریا کو سیراب کرنے کیلئے 609 کلومیٹر لمبی تقسیم کا نظام رکھنے والی 174 کلومیٹر لمبی نہر تعمیر کی جائے گی ۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے وزارت آبی وسائل کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو او ایس ایم لاگت کے ساتھ حکومت سندھ کے حوالے کریں جبکہ حکومت سندھ کو کمانڈ ایریا کی ترقی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔